پاکستان ٹیم کا دورہ زمبابوے، شاہین میزبانوں کا شکار کرنے کے لئے پرعزم

پاکستان ٹیم کا دورہ زمبابوے، شاہین میزبانوں کا شکار کرنے کے لئے پرعزم

پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج کل زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں میں مصروف ہے اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی جاری ہے جبکہ اس دورہ کے لئے پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے دورہ زمبابوے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے اس سیریز کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنی ہے اور اس سے قبل یہ دورہ کھلاڑیوں کی تیاری کے لئے مفید ثابت ہوگا اگر ٹیم نے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تو اس کو سخت حریف انگلینڈ کے خلاف اس کا بھرپور فائدہ حاصل ہوگا اب دیکھنا یہ ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی کیسی پرفارمنس دکھاتے ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ اس سیریز کو ٹیم کو آسان لینے کی ضرورت نہیں ہے اس سیریز کے لئے سخت محنت کی ضرورت ہے اور زمبابوے کی ٹیم کی کارکردگی بھی اچھی ہے او ر اپنے ہوم گراؤنڈپر کسی بھی ٹیم کو اس کو شکست دینا آسان نہیں ہوتا ٹیم کے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم ،اظہر علی کو ون ڈے ٹیم اور شاہد آفریدی کو ٹی ٹونٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف 15رکنی ون ڈے اور 15رکنی ٹی ٹونٹی ،انگلینڈ کے خلاف 15رکنی ٹیسٹ ٹیم اور 14رکنی اے ٹیم کا اعلان کیا ۔ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں عان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے،فٹنس مسائل سے نجات کے بعد صہیب مقصوداوروہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی۔ یونس خان ڈومیسٹک میں اچھی کارکردگی کے باوجود ون ڈے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔ زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ 15رکنی ٹی ٹونٹی ٹیم میں محمد حفیظ ،احمد شہزاد ،مختار احمد ،عمر اکمل ،صہیب مقصود، شعیب ملک ،کپتان شاہد آفریدی ،عامر یامین ،محمد عرفان ،بلال آصف ،وہاب ریاض ،عماد وسیم ،سہیل تنویر ،محمد رضوان (وکٹ کیپر) عمران خان جونیئر۔ زمبابوے کے خلاف 15کنی ون ڈے اسکواڈ میں محمد حفیظ ،احمد شہزاد ،اظہر علی (کپتان )صہیب مقصود، شعیب ملک ،بابر اعظم ،سرفراز احمد (وکٹ کیپر )، محمد رضوان ،عماد وسیم ،انور علی ،وہاب ریاض، یاسر شاہ،راحت علی ،،محمد عرفان ،اسد شفیق شامل ہیں۔ دورہ زمبابوے کے لئے اعلان کردہ ٹیم مینجمنٹ میں مینجر نوید اکرم چیمہ ،ہیڈ کوچ یونس، بولنگ کوچ احمد ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ،فیلڈنگ کوچ کم ٹرینر گرانٹ لوڈن ،فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سلیم ،اسسٹنٹ مینجر کم کوچ اسلم ،سیکورٹی مینجر اظہر عارف ،کرکٹ اینالسٹ طلحہ ،حفیظ ،فواد،اسد شفیق ، مصباح الحق ،یونس ،وکٹ کیپر احمد ،یاسر شاہ، بابر، وہاب ریاض ،عمران خان ،راحت علی ،خان شامل ہیں ۔انگلینڈ کے خلاف دو پریکٹس میچز کے لئے اعلان کردہ 14رکنی اے ٹیم میں سمیع اسلم ،خرم منظور ،فواد عالم ،عمر امین ،علی اسد ،افتخار احمد ،صلاح الدین وکٹ کیپر عمر اکمل ،محمد اصفر ،ظفر گوہر ،کپتان جنید ، عادل ،ضیاء الحق اور امیر شامل ہیں ۔ پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں سے پانچ کھلاڑی سرفراز احمد ،انور علی ،نعمان انور ،یاسر شاہ ڈراپ ہوئے ہیں اور ان کی جگہ عامر امین ،ویاب ریاض ،صہیب مقصود ،بلال آصف اور عمران خان جونیئر نے جگہ بنائی جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں تین کھلاڑی احسان عادل ،بلال آصف اور احمد ڈراپ ہوئے جبکہ ان کی جگہ ریاض اور مقصود نے جگہ بنائی ۔ٹیسٹ ٹیم میں بابر اعظم اور احسان عادل ڈراپ ہوئے اور ان کی جگہ فواد عالم اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ۔چیف سلیکٹر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ انور علی کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ان ٖفٹ ہونے کی وجہ سے ریسٹ دیا گیا ہے جبکہ وہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔وکٹ کیپر سرفراز احمد حج کی ادائیگی کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ٹیم دورہ زمبابوے کے لئے 24ستمبر کو روانہ ہوگی ۔ ٹیم کے چیف سلیٹر ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر میرٹ پر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا تھا اور اس کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیاگیا ہے امید ہے کہ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے اور فتح یاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور ان کے لئے یہ سیریز ایک امتحان ہے ۔انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کیا تو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ پرفارمنس کے مالک نوجوان کھلاڑی ان کی جگہ سنبھالنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سلیکشن کمیٹی کے نزدیک آئندہ سال بھارت میں ہونے والا ورلڈ ٹی 20 ایونٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے جس کیلئے متوازن کامبی نیشن تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں کھلا سکتے اور سینئرز جب تک ٹیم کو جتوا رہے ہیں ان کی موجودگی اہم ہے مگر مستقبل کو ذہن میں رکھتے ہوئے نئے باصلاحیت کرکٹرز کو بھی موقع دیا جارہا ہے۔ انہوں نے عمر اکمل کے بارے میں کہا کہ حالیہ کارکردگی بہتر نہ ہونے کے باوجود انہیں موقع دیا گیا کیونکہ وہ میچ کا نقشہ بدلنے والے کھلاڑی ہیں اور انہیں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ان کی پوزیشن دیکھنے کیلئے چانس دیا جا رہا ہے کہ وہ کس جگہ کھڑے ہیں۔ ہارون نے تسلیم کیا کہ آل راؤنڈر تنویر کی کارکردگی بھی حالیہ ٹی20 کپ میں اچھی نہیں رہی مگر وہ چونکہ سری لنکا کے خلاف ایک میچ میں مرد میدان رہے تھے جس کے سبب انہیں دوبارہ موقع ملا ہے مگر انہیں بھی اپنی کارکردگی میں مستقل مزاجی لانی ہوگی۔ نئے کھلاڑی عامر یامین کا سلیکشن بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور انہیں بھی زمبابوے کیخلاف سیریز کے دوران پرکھا جائے گا۔ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ نہیں کھیلنا چاہتا تو نہ کھیلے ہمیں اس کے پیچھے بھاگنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کو کئی دفعہ کھیلنے کی دعوت دی ہے لیکن اگر وہ نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم دنیا کی دیگر ٹیموں کے ساتھ کھیل کر خوش ہیں ۔شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں بھارت کا ساتھ دیا اور ہمیشہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے ملک میں خوش آمدید کہا ہے ۔پاکستان میں بھارت کے ساتھ ہونے والی آخری سیریز میں جس طرح بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کیا اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ۔پاک بھارت سیریز میں اصل مسئلہ بھارتی حکومت کا ہے ۔پتہ نہیں بھارتی حکومت کیا فیصلہ کرنا چاہتی ہے لیکن بھارت اور پاکستان کے شائقین دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں اور اگر پاک بھارت سیریز ہو تو یہ ایشیز سے بڑی سیریز ہوگی ۔ آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ زمبابوے کی ٹیم سمیت دنیا کی کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے اور خاص طور پر ٹی ٹونٹی میچز میں تو ایک دفعہ گیم ہاتھ سے نکل جائے تو کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے ۔زمبابوے کی ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے اور پاکستان میں زمبابوے کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی ہماری ٹیم ان کے خلاف آسانی سے نہیں جیتی تھی ۔زمبابوے کے خلاف دو نوں ٹی ٹونٹی میچز اچھے ہوں گے اور ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل پریکٹس کا موقع ملے گا ،انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف نئے لڑکوں کو چانس دے کر اچھا فیصلہ کیا ہے اور ابھی حال ہی میں راولپنڈی میں ہونے والے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کئی کوالٹی کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ انہیں بھی چانس ملنا چاہئے ۔ نئے لڑکوں میں عمران ،نعمان ،آصف ،افتخار اچھے کھلاڑی ہیں ۔عمران سلو بال زبردست کرواتا ہے جبکہ افتخار اچھا ہٹر ہے۔ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا سٹینڈرڈ پہلے سے بہتر ہوگیا ہے ۔انور علی کو فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف اے ٹیم کے سائڈ میچز میں کھیلنا چاہتے ہیں اور انہوں نے سلیکشن کمیٹی کو اس سے اگاہ کردیا ہے ۔ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل ہمارا اچھا کمبی نیشن بن جائے گا ۔شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقادپر پی سی بی کو کریڈٹ دیا جانا چاہئے لیکن جس طر ح زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں ہمارے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی تھی اور کرکٹ کی بحالی اسی وقت اچھی ہوتی جب ہماری کرکٹ ہمارے ملک میں ہی ہوتی۔ اس طرح اگر پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان بٹ سے ملاقات میں اسے مشورہ دیا کہ کرکٹ کھیلو ۔تاہم اپنی غلطی کو محمد عامر کی طرح پہلے تسلیم کرلیتا تو بہترتھا۔ کے بارے میں پی سی بی ہی فیصلہ کرسکتا ہے۔شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ احمد شہزاد سمجھدار ہوگیا ہے تو شادی کررہا ہے ۔میری نیک خواہشات اس کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ وہ اپنے جیون ساتھی کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزارے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی ،قومی ٹیم کو سیریز جیتنے کے لئے بہت محنت کرنا ہوگی ۔شعیب ملک نے کہا کہ زمبابوے نے نیوزی لینڈ اور دنیا کی دیگر ٹیموں کے خلاف اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی ہوم گراؤنڈ پر وہ ایک مشکل حریف ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ کی وکٹوں میں نمی ہوتی ہے اور ٹاس کا جیتنا اہمیت کا حامل ہوگا ۔زمبابوے کے خلاف سیریز سے ورلڈ ٹی ٹونٹی اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کافی مدد ملے گی ۔پاکستان کی ٹیم بیلنس ہے اور زمبابوے کے خلاف اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی ۔ملک نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بیٹنگ کی طرح ان کی بولنگ پرفارمنس میں بھی تسلسل آئے ۔ پی سی بی کی طرف سے زمبابوے سیریز سے قبل راولپنڈی میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانا بہترین فیصلہ ہے ۔وہاں پر کافی پریکٹس ملی ہے اور کافی کوالٹی کرکٹرز دیکھنے میں آئے ۔میں نے پوری دنیا میں کرکٹ لیگ کھیلی ہے اور راولپنڈی میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اور دنیا کی لیگ میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔محمد حفیظ کی بولنگ پر آئی سی سی کی پابندی سے روشن ہوسکتا ہے ۔دعا ہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر ،بولر اور بلے بازآئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کریں ۔ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی ثانیہ مرزا کی ٹینس میں اچھی پرفارمنس پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ان پر بھی کارکردگی دکھانے کا دباؤ ہوتا ہے ۔ثانیہ مرزا کا یو ایس اوپن ویمن ڈبل ٹینس ٹورنامنٹ جیتنا بے مثال کامیابی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں شعیب نے بتایا کہ احمد شہزاد کی 19ستمبر کو ہونے والی شادی میں تمام کرکٹرز شریک ہوں گے ۔ان کو شادی کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں ٹریننگ سے چھٹی دینا میرا کام نہیں ہے بلکہ اس بارے میں کیمپ انتظامیہ ہی بتا سکتی ہے۔میری نیک خواہشات احمد شہزاد کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ وہ خوش و خرم ازدواجی زندگی گزاریں ۔

مزید : ایڈیشن 1