ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے شروع ہو گی

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن رواں برس شیڈول ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں یکم اکتوبر سے کراچی میں ویمنز پلیئرز کیلئے تربیتی کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ ایونٹ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں شروع ہو گا۔ جمعرات کو پی این ایف کے سیکرٹری آرائیں نے کہا ہے کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گا جس میں 18 بہترین کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ٹاپ کوچز کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کریں گے، کیمپ کے اختتام پر ہم میرٹ پر حتمی دس رکنی ٹیم کا چناؤ کریں گے۔

مزید : ایڈیشن 1