انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے شروع ہو گا
پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام پی ایس اے انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک مصحف علی سکوائش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلا جائیگا جس میں 4 غیر ملکی ٹیموں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق ایونٹ کے پری کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز 29 ستمبر سے ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 2 اکتوبر جبکہ مین راؤنڈ 3 سے 6 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔