پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،69گرفتار

پرائس مجسٹریٹوں کا گرانفروشوں کے خلافکریک ڈاؤن،69گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 645مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر18 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ19,700روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،57افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر69افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے12افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔