دہشتگر ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں،علامہ راغب نعیمی

دہشتگر ملک و قوم اور انسانیت کے دشمن ہیں،علامہ راغب نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ دہشتگردملک وقوم اور انسانیت کے دشمن ا و ر عصر حاضر کے خوارج ہیں مسجد کے اندر نمازیوں کو نشانہ بنانے والے سفاک دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں پشاور ائیر فورس کے کیمپ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد ہے اور قوم کے اتحاد اور عزم کی قوت سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ہوکررہے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نعیمین سیکرٹریٹ میں علماء ومشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ شہداء پا کستا ن کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی شہداء کا خون جلدرنگ لائے گا اور انشاء اللہ ملک دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک ہوگا ، امن و سلامتی کا گہوارہ بنے گا۔پاکستانی عوام دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ اتحاد، اتفاق اور یگانگت سے کریں گے قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ ہے۔