دہشتگردوں کے حملے پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،علامہ یو سف اعوان

دہشتگردوں کے حملے پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،علامہ یو سف اعوان

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے بڈھ بیرائربیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی با قیات کے حملے بہادر قوم اور افواج پاکستان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خاتمے سے پریشان دہشت گرد بز دلانہ حملے کررہے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملک کی خاطر جان قربان کرنے سے قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے شکست دہشت گردوں کا مقدر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے متحد ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جس کا اظہار یوم آزادی اور یوم دفاع پر قوم کے جوش و خروش میں کیا گیا تھا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1