ممتاز مصنف نعیم اللہ ملک کی کتاب روح جبریل شائع ہو گئی

ممتاز مصنف نعیم اللہ ملک کی کتاب روح جبریل شائع ہو گئی

لاہور (پ ر )لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اور نامور مصنف نعیم اللہ ملک کی کتاب’’ روح جبریل ‘‘شائع ہو گئی ہے جو حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال کے دینی افکار کے جائزے پر مشتمل ہے۔یہ کتاب شہرہ آفاق جرمن ماہر اقبالیات این میری شمل نے انگریزی میں Gabriel's Wing کے نام سے لکھی ہے جس کا ترجمہ نعیم اللہ ملک نے کیا ہے ۔علامہ اقبال پر ان کی یہ تیسری کتاب ہے پنجاب یونیورسٹی شعبہ فارسی کے چیئرمین ڈاکٹر معین نظامی نے مسودے پر نظر ثانی کی ہے۔ روح جبریل 432 صفحات پر مشتمل ہے۔ لاہور پریس کلب میں عنقریب کتاب کی تقریب رو نمائی ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1