وزیر اعظم کسان پیکج سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی،اعجاز بٹ

وزیر اعظم کسان پیکج سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی،اعجاز بٹ
 وزیر اعظم کسان پیکج سے ملکی معیشت مضبوط ہو گی،اعجاز بٹ

  

لاہور(پ ر)وزیر اعظم کی جانب سے کسانوں کے لئے تاریخی پیکج خوش آئند ہے،اب کسان مزید جوش و ولولہ کے ساتھ محنت کر کے زراعت کوشعبے کو مضبوط بنائیں گے اور ملکی معیشت بھی مزید مضبوط ہو گی کسان پیکج پر تنقید کرنے والے اپوزیشن کے قائدین ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں قوم بلدیاتی انتخابات میں ان کا محاسبہ ضرور کریگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنما حاجی اعجاز احمد بٹ نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے کیونکہ شریف برادران یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسانوں کو خوشحال کئے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور حالیہ کسان پیکج بھی اس کا عملی ثبوت ہے ،اعجاز بٹ نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے تحریک انصاف اور دوسری جماعتیں حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے ارادوں میں ناکام ہو نگے

مزید : میٹروپولیٹن 1