سی سی پی او بے جا چالانوں کا سلسلہ بند کرنے کیلئے کردار ادا کریں،مجید غوری

سی سی پی او بے جا چالانوں کا سلسلہ بند کرنے کیلئے کردار ادا کریں،مجید غوری

لاہور(کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے ٹریفک پولیس کے ہتک آمیز رویہ اور بے جا چا لانوں کے خلاف سی ٹی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کی آمد آمد ہے۔ٹریفک وارڈن اپنا چا لانوں کا کھاتہ پورا کرنے کیلئے رکشہ ڈرائیوروں کو دیکھتے ہی چالان کی چٹ لکھنا شروع کر دیتے ہیں۔ مجید غوری کا کہنا ہے کہ شروع شروع میں ٹریفک وارڈنز تعینات ہونے پر ہر شخص خوش تھاکہ حکومت نے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو اس شعبہ میں لا کر عوام کو بہت بڑاریلف دیا ہے اب عام آدمی کی بھی عزت و توقیر ہوگی لیکن آہستہ آہستہ وارڈنز کا رویہ بھی عوام اور خصوصاّّ رکشہ ڈرائیوروں سے انتہائی توہین آمیز ہو چکا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1