بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو پاکستان نشان عبرت بنا دیگا،شفقت محمود

بھارت جارحیت سے باز نہ آیا تو پاکستان نشان عبرت بنا دیگا،شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی تحریک انصاف لاہور کے آرگنا ئزر و رُکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے بھارتی فوج کی جانب سے نکیا ل سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف وزری کی شدید الفا ظ میں مذمت کر تے ہوئے کہ بھارت کو جنگ کے خواب دیکھنا چھوڑ دینا چاہیے ورنہ پاکستان بھارت کو ہمیشہ کیلئے نشان عبر ت بنا دیگا ۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایک بار پھر جنگ کو جنون سوار ہے مگر لگتا ہے کہ وہ1965کی عبر تناک شکست بھول چکا ہے لیکن اگر بھارت اپنی حر کتوں سے باز نہ آیاتو پاکستان کو انکو ہمیشہ کیلئے صف ہستی سے مٹا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی سے پاکستا ن کا جانی و مالی نقصا ن ہو رہا ہے اس مسئلے کو اقوام متحد ہ میں اٹھانا چاہیے ، پاکستانی قوم میں دشمن کیلئے جو جذبہ موجود ہے اسکی بھی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے رہیں گے ۔