حکمرانوں کے احتساب کے لئے اداروں کا ساتھ دیں گے،اشرف بھٹی

حکمرانوں کے احتساب کے لئے اداروں کا ساتھ دیں گے،اشرف بھٹی

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شریف برادران کوسیاسی شہادت نہیں ملے گی حسدکرنے سے کچھ نہیں ہو گا ، اگرحکمران ڈیلیورکرسکتے ہیں توکریں ورنہ ماضی ماضی کی گردان چھوڑدیں نندی پورپاورپراجیکٹ کی ناکامی اورمیٹروبس کی بدنامی تخت لاہورکاکیا دھراہے ،شہزادوں سے حساب لیا جائے حکمران نااہل اورناکام ہیں ،جمہوریت کوسزانہیں دی جاسکتی پیپلزپارٹی کی قیادت شروع سے جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ،حکمرانوں کے احتساب کے سلسلہ میں ہم اداروں کاساتھ دیں گے وہ بلھے شاہ روڈ پرایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونیوالی منظم دھاندلی اوربدعنوانی کے ماسٹرمائنڈ حکمران ہیں مزدوروں اورکسانوں سمیت مختلف طبقات کاحکمرانوں کیلئے غم وغصہ بجا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے منہ سے اپنے نام نہادمنصوبوں کی تعریفیں کرتے ہوئے اچھے نہیں لگتے ،آج تک کسی غیرجانبدارفردیاادارے نے ان کے کسی پراجیکٹ کومستحسن قرارنہیں دیااگر پنجاب میں شعبدہ بازی کی بجائے شفاف احتساب ہواتومیٹروبس سمیت حکمرانوں کے منصوبوں کی ایک ایک اینٹ ان کی کرپشن کی دہائی دے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1