سنہرے خواب دکھانے والے عوام کا استحصال کر رہے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

سنہرے خواب دکھانے والے عوام کا استحصال کر رہے ہیں،انجینئر یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ عوام کو سنہری خواب دکھا کر اقتدار میں آنے والوں نے عوام کا استحصال شروع کر رکھا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں تیروں سے چھلنی عوام اب شیروں کے پنجوں کی زد میں ہیں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں، حکمرانوں نے مہنگائی کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، مسلم لیگ ن کی حقیقت عوام کے سامنے آ چکی ہے، شاہ خرچ حکمران عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے سرکاری دورے اور دیگر پروٹوکول کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو اب تک ریلیف نام کی کوئی چیز نہیں ملی بلکہ ان کے منہ سے آخری نوالہ تک بھی چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1