سینئر صحافی کے بیٹے کو دھمکیاں ،ڈی ایس پی پرانی انارکلی کو انکوائر ی منتقل

سینئر صحافی کے بیٹے کو دھمکیاں ،ڈی ایس پی پرانی انارکلی کو انکوائر ی منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)مزنگ کے علاقہ میں سینئر صحافی کے بیٹے کو جھوٹے مقدمہ میں ملوث کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ایس پی سول لائن نے ڈی ایس پی پرانی انارکلی کو انکوائر ی منتقل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی سینئر صحافی ملک مقصود الحسن کا بیٹا محمود الحسن جو عارضی طور پر مزنگ کے علاقہ میں رہائش پذیر تھا اور مدینہ ایزی ہوم اور مدینہ الیکٹرانکس میں منیجر تھا۔ایس پی سول لائن کو دی گئی درخواست کے مطابق مذکورہ دکانوں کے مالکان ملازمین کو چار ماہ تک رکھ کر تنخواہیں نہیں دیتے اور مطالبہ کرنے پر مزنگ تھانہ کے اے ایس آئی رانا اعجاز اور سب انسپکٹر وارث کے ساتھ ملی بھگت کر کے ملازمین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر خائف کرتے ہیں اگر کوئی ملازم تھانہ میں درخواست دے تو یہ پولیس اہلکار مرضی کی تفتیش کرتے ہیں ۔متاثرہ شخص کے مطابق اس کے ساتھ بھی ایسا ہی واقع پیش آیا ہے اس کی دو ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی اور الٹا اس کے خلاف تھانہ مزنگ میں دو لاکھ روپے خرد برد کرنے کی درخواست دے دی گئی ۔جبکہ اے ایس آئی رانا اعجاز کا بھائی بھی اسی کمپنی میں ملازم ہے جس نے لاکھوں روپ کا سامان اقساط پر لے رکھا ہے اس ہی وجہ سے وہ ہر درخواست کی تفتیش اپنے ذمہ لگوا لیتا ہے اور ملازمین کا جینا حرام کر دیتا ہے ۔ایس پی سول لائن نے درخواست کی انکوائری کا حکم ڈی ایس پی پرانی انارکلی کو دے دیا ہے۔اور جلد از واقعہ کی انکوائری مکمل کر کے رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -