قصور:مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4افراد جاں بحق،کئی شدید زخمی

قصور:مختلف ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4افراد جاں بحق،کئی شدید زخمی

قصور(بیورورپورٹ) قصور فیروز پور روڈ پکی حویلی،الہٰ آباد روڈ ،پھولنگربائی پاس کے قریب ٹریفک کے تین مختلف حادثات میں 6سالہ بچی سمیت چار افراد جاں بحق اور 4مویشی ہلاک ہو گئے تفصیلات کے مطابق قصور فیروز پور روڈ پر پکی حویلی کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے سے قلابازیاں کھانے والی کار میں سوار 6سالہ بچی ارم پرویزاور دوسری کار میں سوار خالداشرف ایڈووکیٹ جاں بحق، اس کا بھائی ،بیوی اور بچے شدید زخمی ہو گئے۔ الہٰ آباد روڈ پر 40سالہ اللہ رکھی نا معلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے،پھولنگر بائی پاس پر ڈرائیور کو اونگھ آجانے پر ڈالہ الٹ جانے سے ڈرائیورجاں بحق ہو گئے۔

مزید : علاقائی