کم عمر ڈرائیور ز کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز

کم عمر ڈرائیور ز کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز

لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیور ز کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ سڑکوں پر حادثات میں نمایاں کمی کا باعث ہو گا۔اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شروع ہونے والی آگاہی مہم کے بعد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھرپور کارروائی شروع کردی جائے گی ۔شہری اپنے کمر عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے روک کر اپنا اخلاقی فرض نبھائیں۔ سی ٹی او نے کہا کہ شہر میں والدین کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث کم عمر ڈرائیورز حادثات کی بڑی وجہ ہیں جن کی شعور بیداری کیلئے بھاٹی چوک میں ٹریفک آگاہی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔اس موقع پر اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجر تسلیم شجاع اوردیگر افسران بھی موجود تھے ۔

مزید : علاقائی