گڑھی شاہو میں قتل ہونے والے کارکن کا ایک قاتل کاہنہ سے گرفتار

گڑھی شاہو میں قتل ہونے والے کارکن کا ایک قاتل کاہنہ سے گرفتار

لاہور(کرائم سیل )گڑھی شاہو کے علاقہ میں چند روز قبل لیگی کارکنوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کے6نامزد قاتلوں میں سے ایک نامزد ملزم کو پولیس نے کاہنہ کے علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ مزید ملزمان کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں جبکہ گرفتار ملزم سے بھی اسکے دیگر ساتھیوں بارے معلومات اکھٹی کر نے کی کشش کی جارہی ہے ۔ گزشتہ روز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاہنہ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر ملزم احمد کو گرفتار کر لیا ہے جس سے باقی ملزمان کے حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔ پولیس کے مطابق باقی ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور بہت جلد ان کو بھی گرفتار کر لیاجا ئے گا۔

مزید : علاقائی