کپڑے کے گو دام میں آتشزدگی ،لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

کپڑے کے گو دام میں آتشزدگی ،لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل )کوٹ لکھپت میں کپڑے کے گو دام میں خوفناک آتشزدگی لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا بتایا گیا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقہ چند رائے روڈ پر رضوان نامی شخص کے کپڑے کے گو دام میں شارٹ سر کٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہو گیا ۔ جبکہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ مسلم بلاک اور ملتان وڈ پر واقع شمس کے گھر میں آتشزدگی سے گھروں کا لاکھوں روپے کا سامان جل گیا ۔دیگر واقعات میں ایم سی بی بینک مین مارکیٹ اور واپڈا آفس شاہدرہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے دفاتر کاسامان جل گیا ۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

مزید :

علاقائی -