صوبائی دارلحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارلحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

 لاہور(کرائم سیل) جنوبی چھاؤنی کینٹ سوسائٹی کے رہائشی یعقوب حسن کے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ 25ہزارکی نقدی زیورات فیصل ٹاؤن میں دلاور کی دکان سے چار ڈاکو دولاکھ32ہزاراورغازی آباد میں عرفان کی دکان سے تین ڈاکو ایک لاکھ 15ہزار مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔ کوٹ لکھپت میں طارق سے چار لاکھ 60ہزار،گرین ٹاؤن میں کاشف اور اسکی فیملی سے چار لاکھ،نواب ٹاؤن میں نوید سے ایک لاکھ 15ہزار،لٹن روڈ میں زاہد سے ایک لاکھ 12ہزاراور مغل پو رہ میں سجاد سے ایک لاکھ 90ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ،ستوکتلہ میں علی اکبر،شمالی چھاؤنی میں مقصود،غازی آباد میں آصف،فیکٹری ایریا میں وقاص، وحدت کالونی میں راشد،اقبال ٹاؤن میں غلام حیدر،ساندہ میں حسیب،سبزہ زار میں حنیف اور مجاہد،ہنجروال میں معظم،گرین ٹاؤن میں عامرگارڈن ٹاؤن میں نادر،اچھرہ میں حمید اور فیصل ٹاؤن میں الطاف کی مو ٹرسائیکلیں اور اقبال ٹاؤن میں صابر کی گاڑی چوری کرلی گئی۔

مزید : علاقائی