پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

پاک فوج سے اظہار یکجہتی، پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ

لاہور(نامہ نگار )بڈھ بیئر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف اور پاک فوج سے اظہار یک جتہی کے لئے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔پنجاب بار کونسل کی وائس چئیرمین فرح اعجاز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائی کے ذریعے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،پنجاب بار کونسل کی اپیل پر دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف اور فوج سے اظہار یکجہیتی کے لئے وکلاء مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ، مجتبی چودھری، ارشاد گجر ودیگر سمیت متعدد نے عدالتی بائیکاٹ کیا۔

مزید : صفحہ آخر