سانحہ نانگا پربت،چلاس اورسیکورٹی فورسزپرحملوں سمیت دہشت گردی کے 6 مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل

سانحہ نانگا پربت،چلاس اورسیکورٹی فورسزپرحملوں سمیت دہشت گردی کے 6 مقدمات ...

اسلام آباد(آئی این پی) سانحہ نانگا پربت،چلاس اورسیکورٹی فورسزپرحملوں سمیت دہشتگردی کے چھ مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل کردئیے گئے۔،ان مقدمات میں 47ملزمان گرفتاراور26اشتہاری ہیں،ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وفاق کو چھ سانحات میں ملوث ملزموں کے کیسزفوجی عدالت منتقل کرنے کے لئے بھجوائے گئے تھے۔وفاق کی جانب سے منظوری کے بعد مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل کر دیے گئے۔فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے مقدمات میں سانحہ نانگا پربت،سانحہ چلاس اور دہشتگردی کے دیگر واقعات شامل ہیں،دہشتگردی کے واقعات میں دس غیر ملکی کوہ پیماؤں،پاک فوج کے کرنل اور ایس ایس پی سمیت فورسز کے کئی جوان شہید ہوئے تھے۔

مزید : صفحہ آخر