بلدیا تی انتخابا ت میں بھر پور کامیا بی حاصل کر ینگے،اعجازچوہدری

بلدیا تی انتخابا ت میں بھر پور کامیا بی حاصل کر ینگے،اعجازچوہدری

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستا ن تحریک انصا ف کے چےئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کے امیدوار اپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکا ر ہو چکے ہیں ، سردار ایا ز صادق عمران خان فوبیا کا شکا ر ہو چکے ہیں ان کے خواب میں عمران خان کے سوا کوئی اورنہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح اب بھی لاہور کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور 11اکتوبر حلقے کے ووٹر بلے پر مہر لگا کر تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیا ب کروائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ پنجا ب کی ساری انتظامیہ اور پولیس (ن) لیگ کا الیکشن لڑ نے میں مصروف ہے حکمران اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے تبد یلی کے راستے کو نہیں روک سکتے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ پسے ہوئے افراد کے حقوق کی آواز بلند کی ہے ضمنی اور بلدیا تی انتخابا ت میں تحریک انصاف بھر پور کامیا بی حاصل کر ے اور عوام کے مسا ئل حل کرنے کیلئے پو ری طر ح کو شا ں رہے گی ۔

مزید : صفحہ آخر