احتساب عدالت نے قاسم ضیاء کے شریک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

احتساب عدالت نے قاسم ضیاء کے شریک ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کے شریک ملزم علی عثمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے۔احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے عثمان سیکورٹی ایکسچینج فراڈ کے مقدمہ میں ملوث قاسم ضیاء کے شریک ملزم علی عثمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کرلی گئی ہے تاہم اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ملزم علی عثمان کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔مذکورہکیس میں قاسم ضیاء پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جن کو پیر کے روزریمانڈ میں توسیع کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جوڈیشل ریمانڈ

مزید : صفحہ آخر