وکالت کے شعبہ میںآنے کے لئے منعقدہ امتحان میں 36 سو امیدواروں کی شرکت

وکالت کے شعبہ میںآنے کے لئے منعقدہ امتحان میں 36 سو امیدواروں کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)وکالت کے شعبہ میں نئے انرول ہونے کے خواہشمند امیدواروں کا 49واں تحریری امتحان لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار کو نسل کے چیئرمین رانا انتظار حسین اور سیکرٹری لیگل ایجوکیشن کمیٹی پنجاب بار محمد مدثر چودھری ودیگرممبران کے زیر اہتمام گزشتہ روز لاہور، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے امتحانی مراکز پر منعقد ہ ہوا۔ مذکورہ امتحانی مراکز میں یہ امتحان11بجے سے 1:00بجے تک جاری رہا۔ امتحان دینے والوں میں پنجاب سے تقریباً 3600 امیدواروں نے شرکت کی ، لاہور ڈویژن میں سے امیدواروں کی تعداد 1800 سے زائدتھی جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 800 تھی۔واضح رہے کہ اس بار لاہورڈویژن کے امیدواروں کا امتحان پنجاب بار کونسل کے دفتر کی بجائے گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ کے پارکنگ ایریا میں لیاگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -