ہائیکورٹ کے نئے آرگنائزیشنل چارٹ کے تحت انتظامی سطح پر وسیع تعیناتیاں
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک کی منظوری کے بعد عدالت عالیہ کے نئے آرگنائزیشنل چارٹ کے تحت انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تعیناتیاں کردی گئی ہیں۔ دفتررجسٹرارسے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عدالت عالیہ میں نافذ کردہ نئے آرگنائزیشنل سٹرکچر کے مطابق افسران کی تعیناتیاں کی گئی ہیں، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار عطاالرحمن بطور ایڈیشنل رجسٹرار سروسز ڈیپارٹمنٹ، ایڈیشنل رجسٹرار ریاض علی زیدی بطور ایڈیشنل رجسٹرار ہیومن ریسورس ہائی کورٹ، محمد ناصر بطور ایڈیشنل رجسٹرار ہیومن ریسورس ضلعی عدلیہ، مستنصر حسین شاہ بطور ایڈیشنل رجسٹرار بجٹ اینڈ فنانس اور محمد اصغر ایڈیشنل رجسٹرار بنکنگ اینڈ فنڈ مینجمنٹ کام کریں گے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ رجسٹرار حماد احمد کو سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی رجسٹرار نصر اللہ خان نیازی کو لیجسلیشن اینڈ لیٹیگیشن، میاں محمد شہباز کو ڈپٹی رجسٹرار پروکیورمنٹ، خالد اختر کو ڈپٹی رجسٹرار سروسز، ریاض حسین شاہد کو ڈپٹی رجسٹرار سروسز، مسعود احمد کو ڈپٹی رجسٹرار ارجنٹ سیل، اسسٹنٹ رجسٹرار تنویر رحمت کو اکاؤنٹس برانچ، محمد عرفان کو اسسٹنٹ رجسٹرار پروٹوکول ٹو، محمد عابد رفیق کو اسسٹنٹ رجسٹرار پروٹوکول فور، طاہر حسین کو اسسٹنٹ رجسٹرار ریکروٹمنٹ اینڈ ایگزامینیشن، اللہ دتہ خالد کو اسسٹنٹ رجسٹرار پروموشن اینڈ ٹریننگ، ذوالفقار علی کو اسسٹنٹ رجسٹرار ٹریبونل، ریاض احمد خان کو اسسٹنٹ رجسٹرارپروکیورمنٹ اور محمد ااخلاق کو اسسٹنٹ رجسٹرار بنکنگ اینڈ فنڈ مینجمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔