سانحہ پشاور ،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کردیں

سانحہ پشاور ،بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ کی تقریبات منسوخ کردیں

کراچی(آئی این پی) سانحہ پشاور کے سوگ میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی سالگرہ منانے سے انکار کردیا ہے۔ ہفتہ کوترجمان بلاول ہاؤس کراچی کے مطابق بلاول کی 27 ویں سالگرہ پر ملک بھر میں کیک کاٹنے کی تقریب نہیں ہوگی ملک بھر میں سانحہ پشاور کے سوگ میں تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔21 ستمبر کو پیپلزپارٹی ملک بھر میں شہدائے پشاور کیلئے فاتحہ خوانی کی تقریبات کا اہتمام کرے گی۔

مزید : صفحہ آخر