سیالکوٹ ‘سی ایم ایچ میں خاتون کے ہاں بیک وقت2 بیٹوں اور3 بیٹیوں کی پیدائش
سیالکوٹ (آئی این پی) سیالکوٹ میں سی ایم ایچ میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش۔ پیدا ہونے والے بچوں میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کے والد قطر میں کام کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب ہماری فیملی مکمل ہو گئی ہے ہم پانچ بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں کہ اللہ نے ہمیں پانچ بچوں سے نوازا ہے۔ بچوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔