لاہور ایوان صنعت کے سالانہ انتخابات ،انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

لاہور ایوان صنعت کے سالانہ انتخابات ،انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسد اقبال )لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں صوبائی دارالحکومت میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں ۔مارکیٹوں اور بازاروں میں پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کے بڑے بڑے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جبکہ ووٹرز کو اعتماد میں لینے کے لیے جہاں ووٹرز ڈو ر ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں وہیں انتخابات کے باعث لاہور کی ہر چھو ٹی و بڑی مارکیٹ میں انتخابی سر گر میوں پر بحث ہو رہی ہے ۔لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات برائے 215-16میں کارپوریٹ کلاس کے لیے 21ستمبر جبکہ ایسو سی ایٹ کلاس کے انتخابات 22ستمبر کو ہو نگے ۔مخالف گروپ پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ کے امیدواروں کے بھی بینرز اور پوسٹرز لگے ہوئے ہیں لیکن ان کی انتخابی مہم میں اتنا دم خم نظر نہیں آ رہا تاہم پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدواروں کی انتخابی مہم بڑی تیزی سے جاری ہے ۔لاہور کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں میں تاجر تنظیموں کی جانب سے پیاف فاؤنڈر الائنس کے لاہور چیمبر کے آئندہ صدارتی امیدوار شیخ محمد ارشد اور ان کی ٹیم کے اراکین کا پرجوش اور والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے اور ایسے دکھائی دیتا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیاف فاؤنڈر الائنس کے امیدوار کلین سویپ کر لیں گے تاہم پروگریسو اینڈ لاہور بزنس مین فرنٹ کا دعوی ہے کہ وہ اس سال لاہور چیمبر کے انتخابات میں نتائج تبدیل کر دیں گے اور اپوزیشن گروپ کو کامیابی حاصل ہو گی۔پیاف فاؤنڈر الائنس کے صدارتی امیدوار شیخ محمد ارشد،الائنس کے چیئرمین میاں انجم نثار،عرفان اقبال شیخ،عبدالصبور اور انتخابی مہم کے انچارج محمد علی میاں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دس بارہ سال سے پیاف فاؤنڈر الائنس لاہور چیمبر کے انتخابات میں کامیاب ہو رہا ہے اور اپنی تاجر اور صنعت کار برادری کی خدمات حاصل کر رہا ہے ۔پیاف فاؤنڈر الائنس نے لاہور چیمبر کو ایک پریمیم چیمبر بنا دیا ہے اور ہمیشہ کاروباری کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور حکومت سے مسائل حل کرانے کی کوشش کی ہے ۔پر وگریسو لاہور بزنس مین فر نٹ ایسو سی ایشن کے سر پر ست اعلی امجد چوہدری ،راجہ حسن اختر ،یسین اور عثمان خالد نے کہاہے کہ لاہور چیمبر کے انتخابات میں اس بار بر سر اقتدار گروپ کا قبضہ چیمبر سے چھو ڑا دے گے کیو نکہ تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد پر وگر یسو گروپ پر ہے ۔
الیکشن

مزید :

صفحہ آخر -