شارٹ فال میں کمی ،شہروں میں 11،دیہی علاقوں میں 16گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ
لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی کے باعث شارٹ فال مزید کم ہو گیا ۔ شارٹ فال میں کمی کا ریلیف بجلی کی مرمت کے نام پر بندش کو دیا گیا ۔ انڈسٹریز کے لئے بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کی گئی۔ گزشتہ روز شہروں میں دس سے گیارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 19310 میگا واٹ جبکہ پیداوار 13520 میگا واٹ رہی ۔
