پیاف فاونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر الیکشن کی انتخابی مہم ختم کردی

پیاف فاونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر الیکشن کی انتخابی مہم ختم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف فاونڈرز الائنس نے لاہور چیمبر 2015-16 کی انتخابی مہم ختم کردی ۔ گزشستہ روز لیڈیز کلب لاہور میں ہونیوالی اس پروقار تقریب میں ہزاروں کی تعداد میں تاجر برادری اورصنعتکاروں نے بھرپور شرکت کی ۔ لاہور کے تمام صنعتی علاقوں اور مارکیٹوں کے ممبران اور عہدیداراننے اپنے اپنے سپورٹروں کے ساتھ شرکت ک کے اپنے اورپیاف فاونڈرز الائنس کے تعلق کو مزید مضبوط کر دکھایا۔پیاف فاونڈرز الائنس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الائنس کے تمام ممبران نے اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پرپیاف فاونڈرز الائنس ۔ اس موقع پرپیاف فاونڈرز الائنس کے تمام سیئنر راہنماؤں نے تمام بزنس کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین میاں انجم نثا ر نے کہا ہر سال کی طرح ہم نے ایک بھرپور ٹیم تیارکی ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی ہم واضح اکثریت سے جیتیں کے۔ انھوں نے کہا پیاف فاونڈرز الائنس نے ہر دور میں تاجروں اور صنعتکاوں کی آوازمتعلقہ حکام تک پہنچائی ہے اور ان کے مطالبات حل کروانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے ۔ پیاف فاونڈرز الائنس کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین میاں محمد اشرف نے کہا کہ لاہور کی تمام مارکیٹس اور انڈسٹریز کے عہدیداروں اورر اہنماؤں نے ہمیشہ کی طرح پیاف فاؤنڈر ز کا ساتھ دیا ہے۔ اور انشاء اللہ اس بار ب بھی الائنس ریکارڈ تور کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -