خیبرپختونخوا حکومت یو ایس ایڈ پروگرام کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی، نیویارک ٹائمز

خیبرپختونخوا حکومت یو ایس ایڈ پروگرام کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ...

نیویارک (آئی این پی) نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت یو ایس ایڈ پروگرام کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، خیبرپختونخوا میں 3 اضلاع کے فنڈز ایک ہی شہر پر خرچ کر دیئے گئے، تاہم پھر بھی کوئی خاطر خواہ کام نظر نہ آیا، ٹھیکیدار رقم لے کر کام نہیں کرتے ،غیر ملکی منصوبوں پر وکلاء اضافی رقم کا تقاضا کرتے ہیں، وہ عدالت میں کیس کے ذریعے ایسے ٹھیکیداروں کی رقم چاہتے ہیں جن کا کام مکمل نہیں ہوا۔ ہفتہ کو معروف امریکی اخبار’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے یو ایس ایڈ کی پاکستان میں سر گرمیوں پر ایک مضمون شائع کیا، جس میں اس نے پروگرام کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ ایک عشرے سے پاکستان میں مصروف عمل ہے اور وہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کو بھی فنڈنگ کر رہا ہے، تاہم خیبرپختونخوا کی حکومت پروگرام کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، استعداد بہتر بنانے کیلئے معیار، مقدار اور نظم و ضبط پر توجہ نہیں دی گئی، جبکہ خیبرپختونخوا میں تین اضلاع کے فنڈز ایک ہی شہر پر خرچ کئے گئے، تاہم پھر بھی کوئی خاطر خواہ عملی کام نظر نہ آیا، غیر اطمینان بخش پیشرفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ استعداد کار بہتر نہیں بنائی گئی،ٹھیکیدار پیسے لے کر کام نہیں کرتے ، ایک ٹھیکیدار 27 ہزار ڈالر کی خطیر رقم لے چکا ہے لیکن اس کے بدلے عملی کام کچھ بھی نہیں ہے، ایک ٹھیکیدار نے مشینری سائیڈ پر لے جانے کیلئے رقم وصول کی لیکن مشینری سائیڈ پر پہنچی ہی نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی منصوبوں پر وکلاء بھی اضافی رقم کا تقاضا کرتے ہیں اور وہ منصوبوں کے خلاف عدالت میں چلے جاتے ہیں، وکلاء ایسے ٹھیکیداروں کی رقم لینا چاہتے ہیں جنہوں نے ابھی تک کام مکمل بھی نہیں کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز

مزید : صفحہ آخر