شادی کے دن چینی دلہن کاشوہر کو بہترین تحفہ،دلوں کو چھو لیا

شادی کے دن چینی دلہن کاشوہر کو بہترین تحفہ،دلوں کو چھو لیا
شادی کے دن چینی دلہن کاشوہر کو بہترین تحفہ،دلوں کو چھو لیا

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک زیر تربیت پولیس افسر اور عروسی جوڑے میں ملبوس اس کی بیوی کی محبت کی داستان بیان کرنے والی ایک تصویر نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ہے۔اخبار ’چائنا ڈیلی‘ کے مطابق یہ تصویر ڑی جیانگ پبلک سیکیورٹی بیورو کے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر جاری کی گئی ہے جس میں دلہن چھتری لئے ہوئے دوڑ میں شریک اپنے دولہے کا استقبال کرتی نظر آتی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ دولہے کو زیر تربیت ہونے کی وجہ سے تین کلومیٹر کی دوڑ میں شریک ہونا پڑا جس کے دوران دلہن اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتی رہی۔اس حوصلہ افزائی کا نتیجہ یہ ہوا کہ دولہا دوڑ میں اول آیا۔ اس موقع پر دولہے کی ہمت اور دلہن کے پیار کو خوب داد و تحسین دی گئی اور اب ان کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کی جارہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر