انوکھی سزا،یونیورسٹی کی لڑکیاں تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے لیٹنے پر مجبور

انوکھی سزا،یونیورسٹی کی لڑکیاں تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے لیٹنے پر مجبور
انوکھی سزا،یونیورسٹی کی لڑکیاں تپتی دھوپ میں کھلے آسمان تلے لیٹنے پر مجبور

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں فرسٹ ایئر کے طلباء و طالبات کو لازمی فوجی تربیت دی جاتی ہے جس کے دوران انسٹرکٹروں کے سخت روئیے کی خبریں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایک ایسی ہی خبر ہنان ووکیشنل کالج سے آئی ہے جہاں 20 طالبات کو کمبلوں میں لپیٹ کر سزا دی گئی، جس کی تفصیلات سامنے آنے پر چینی عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق فرسٹ ایئر کی 20 طالبات پر الزام تھا کہ وہ اپنے کمروں کو مناسب طور پر صاف نہیں رکھ پائی تھیں جس کی سزا کے طور پر انہیں دھوپ میں ننگے فرش پر لٹا کر ان پر کمبل ڈال دئیے گئے، جبکہ دیگر تقریباً 2000 طالبات ان کی بے عزتی کا تماشہ دیکھتی رہیں۔

مزید : صفحہ آخر