بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابی مہم خود چلائینگے، حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا: پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابی مہم خود چلائینگے، حکومت کی انتقامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد/دبئی (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بلاول بھٹو مہم چلائیں گے اور پارٹی کے جلسوں میں خطاب کریں گے۔مسلم لیگ ن کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی زیر صدارت دبئی میں ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات ،رینجرز کے اختیارات اور پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ میں دس اور پنجاب میں پانچ جلسے کیے جائیں گے۔بلاول بھٹو ز رداری بلدیاتی انتخا بی مہم چلائیں گے جس کے لیے وہ سندھ میں دس اور پنجاب میں پانچ جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے معاملے پر ضلعی پوزیشن کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔اس موقع پر کے پی کے اور بلوچستان میں پارٹی تنظیم نو اور سیاسی اتحاد کے ایجنڈے پر بھی بات ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ( ن) لیگ کی جانب سے انتقامی کاروائیوں کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں سیدخورشید شاہ ، یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، قمرزمان کائرہ،سینیٹررحمان ملک،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی، اخونزادہ چٹان،ندیم افضل چن اور پی پی کے چاروں صوبائی صدور شامل تھے

مزید :

صفحہ اول -