پنجاب کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے پچھلے سال جتنی فیسیں وصول کرنے کے پابند، رجسٹریشن لازمی قرار، آرڈیننس جاری

پنجاب کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے پچھلے سال جتنی فیسیں وصول کرنے کے پابند، ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے پرائیویٹ سکولوں کی فیس اور سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے آرڈیننس پر دستخط کردیئے ، آرڈیننس کے تحت نئے تعلیمی سال میں بھی گزشتہ سال کی سکول فیس برقرار رہے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں اور سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا ۔ آرڈیننس کے تحت نئے تعلیمی سال میں بھی گزشتہ سال کی سکول فیس برقرار رہے گی جبکہ جو پرائیویٹ سکول فیسوں میں اضافہ کرچکے ہیں وہ واپس کرنے کے پابند ہوں گے ، اسی دوران پرائیویٹ سکولوں کو ریگولیٹ کرنے کا آرڈیننس بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اس آرڈیننس کے اجراء کے بعد غیر رجسٹرڈ سکولوں کی 45 روز کے اندر اندر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی گئی ۔ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ سکولوں کو 10 سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔

مزید : صفحہ اول