عدالت جانے کی بجائے قتل کا بااثر ملزم سلمان ابڑو والد کے ہمراہ سرکاری گاڑی میں فرار

عدالت جانے کی بجائے قتل کا بااثر ملزم سلمان ابڑو والد کے ہمراہ سرکاری گاڑی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کووی آئی پی پروٹوکول میں پیشی کیلئے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا جہاں ملزم کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے پولیس کی سرکاری گاڑی میں’’پیزا‘‘لایاگیاجواس نے اپنے والدایس ایس پی غلام سرورابڑوکیساتھ سرکاری پولیس موبائل نمبر جی پی 9159 میں بیٹھ کر کھایابعد ازاں ایس ایس پی غلام سرور ابڑو اپنے ملزم بیٹے سلمان ابڑوکو سرکاری موبائل میں لے کر فرار ہو گیا۔۔ پولیس نے بااثر ملزم کی چاپلوسی کرنے میں تمام حدیں پار کردیں۔لاک اپ میں گرمی کی وجہ سے پولیس اہلکار ملزم کو لاک اپ میں انٹری کرائے بغیر اپنے ساتھ لے گئے جبکہ لاک اپ کے عملے کو کانوں کان خبرتک نہ ہوئی۔ پولیس نے ناز برداری کرتے ہوئے ملزم کو ایئر کنڈیشنڈسرکاری گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بٹھادیاجہاں ملزم اپنے والد ایس ایس پی غلام سرور ابڑوکے ساتھ پیزا کھاتارہا۔’’پیزا‘‘لانیوالے پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ’’ صاحب لوگوں کو ناراض نہیں کرسکتے، جوحکم ہوتا ہے ہمیں عمل کرنا پڑتا ہے‘‘۔یاد رہے سلمان ابڑو پر 28 مئی 2014کو ڈیفنس میں درخشاں تھانے کی حدود خیابان شمشیر میں سلمان لاشاری کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

مزید :

صفحہ اول -