میرافوکس زمبابوے اور انگلینڈ سیریز پر ہے، وقاریونس

میرافوکس زمبابوے اور انگلینڈ سیریز پر ہے، وقاریونس
میرافوکس زمبابوے اور انگلینڈ سیریز پر ہے، وقاریونس

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے لاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے اور سیریز سے فائدہ اٹھائیں گے حالیہ ٹیسٹ سیریز کے بعد اپنی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتا۔ون ڈے اور ٹی 20 میں تجربے کیے جاسکتے ہیں لیکن ٹیسٹ میچ سب سے اہم ہوتا ہے ہماری ٹیسٹ ٹیم بہت مضبوط ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوواٹمور سے کوئی مقابلہ نہیں ہے میرافوکس زمبابوے اور انگلینڈ سیریز پر ہے۔ انگلینڈ سے سیریز اہم ہے۔ انگلینڈ اچھی ٹیم ہے ، ہم بھی برانہیں کھیلتے۔کچھ لوگوں کو میرا طریقہ پسند ہے کچھ کو نہیں،لوگ اپنے طریقے سے سوچتے ہیں، میں اپنے طریقے سے سوچتا ہوں۔ نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی سوچ رہے ہیں۔ٹیم میں شاہد آفریدی اور عمر اکمل جیسے تجربہ کار کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ بہتر کھیلیں گے تو انٹرنیشنل کھیل بہترہوگا،ہمارے بلے بازوں اور باو¿لرز کی پرفارمنس بہت اچھی ہے۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث انور علی کو ٹی 20 سکواڈ سے ڈراپ کیا جبکہ عامر، آصف اور سلمان کی کارکردگی کے بعد ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

مزید : کھیل /اہم خبریں