کراچی میں درجہ حرارت39 ڈگر تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

کراچی میں درجہ حرارت39 ڈگر تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر ...
کراچی میں درجہ حرارت39 ڈگر تک پہنچ گیا،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کراچی اور تربت میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہےجبکہ درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ کراچی میں ہواکی رفتار 5 ناٹیکل میل ہے جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 19 فیصد ہے۔ کراچی میں گرمی کی شدت پیر کے روز تک برقرار رہے گی۔

دوسری طرف لاہور کے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوارہوگیااور گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی ہے اتوار کی صبح ہوامیں نمی کا تناسب 74 فیصد تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روزلاہور میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گااور کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے ۔لاہور میں پیر اور منگل کو موسلادھار بارشیں ہونگی جس کے باعث دریائے ستلج،جہلم،چناب اور راوی میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں