مارکیٹ پر بمباری 15 بچوں سمیت 60 جاں بحق‘ القاعدہ گروپ نے 56 مغوی فوجی قتل کر دیئے

مارکیٹ پر بمباری 15 بچوں سمیت 60 جاں بحق‘ القاعدہ گروپ نے 56 مغوی فوجی قتل کر ...
 مارکیٹ پر بمباری 15 بچوں سمیت 60 جاں بحق‘ القاعدہ گروپ نے 56 مغوی فوجی قتل کر دیئے

  

حلب (صباح نیوز + این این آئی ) شام کے شہر حلب پر حکومتی فورسز کی بمباری میں 60 افراد ہلاک ہوگئے۔ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں نے مغوی 56 فوجیوں کو قتل کر دئیے باغیوں کے زیر قبضہ حلب کے علاقے میں شامی حکومت کی فورسز نے فضائی کارروائی کی۔ ریسکیو سروس کے ترجمان کے مطابق بمباری میں مارے گئے۔ بیشتر عام شہری ہیں۔ مرنے والوں میں پندرہ بچے بھی شامل ہیں۔ جنگی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں سے مارکیٹ پر بم پھینکے گئے۔ عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ شام میں چار سال سے جاری خانہ جنگی میں اب تک دو لاکھ پچاس ہزار افراد ہلاک اور ایک کروڑ دس لاکھ بے گھر ہوچکے ہیں۔ سیرےئن آبزرویٹری کے مطابق صوبہ ادلیب میں فوجی ائر بیس ابوال دوہار پر یہ خون کی ہولی کھیلی گئی جسے رواں ماہ کے آغاز پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے النصرہ فرنٹ سمیت دیگر گروپوں نے اپنے قبضہ میں لے لیا تھا اور چند روز قبل مذکورہ گروپوں کے جنگجوﺅں نے یرغمال 56 سکیورٹی اہلکاروں کو اجتماعی طور پر قطار کھڑا کر کے گولیاں مار دیں۔ اس ائیر بیس پر ابتک 71 سکیورٹی اہلکاروں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔ ادھر تاریخی شہر ہلیمائر‘ میں بھی بمباری سے 12 جنگجوﺅں سمیت 26 افراد مارے گئے۔

مزید : بین الاقوامی