پی آئی اے 172 مسافروں کو دمام ائر پورٹ چھوڑ آئی، لوگوں کا شدید احتجاج

پی آئی اے 172 مسافروں کو دمام ائر پورٹ چھوڑ آئی، لوگوں کا شدید احتجاج
پی آئی اے 172 مسافروں کو دمام ائر پورٹ چھوڑ آئی، لوگوں کا شدید احتجاج

  

ریاض (صباح نیوز) با کمال لوگ لاجواب سروس، عید الضحیٰ پرملک جانے والے مسافروںکے ساتھ پی آئی اے حکام کا ناروا سلوک، دمام سے اسلام آباد جانے والے 330مسافروں میں سے پی آئی اے کے فلائیٹ پی کے 248صرف 158 کو لے کر ایک گھنٹہ تاخیر سے اسلام آباد روانہ ہوا۔ باقی مسافر ائر پورٹ پر بے یارو مدد گا رچھوڑ کر پی آئی اے کا عملہ غائب ہوگیا۔ مسافروں کا ائر پورٹ پر حکومت اور پی آئی اے حکام کے خلاف زبردست احتجاج۔ مقامی پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔تفصیلات کے مطابق کنگ فہد انٹر نیشنل ائر پورٹ دمام سے اسلام آباد جانیوالے تین سو کے قریب مسافر اپنوں کیساتھ عید منانے کے لئے اس وقت سراپا احتجاج بن گئے، جب ایک گھنٹے کی تاخیرسے پی آئی اے کی پرواز پی کے248کی بکنگ شروع ہوئی۔ تو پی آئی اے حکام نے 158مسافروں کوبورڈنگ کارڈ جاری کرکے یہ کہہ کر بورڈنگ بند کرادی کہ جہاز میں صرف 158مسافروںکی گنجائش موجود تھی۔مسافروںکے احتجاج پر ائر پورٹ پرموجود پی آئی ا ے کا عملہ کاﺅنٹر چھوڑکر غائب ہوگیا اور 200 مسافر بے یارومددگار چیختے چلاتے رہے۔جبکہ پی آئی اے ہی کا ایک طیارہ پی کے 754 بھی ریاض سے اسلام آباد جانے کے لئے اپنے شیڈول شام سوا چار بجے کے بجائے رات گیارہ بجے کنگ خالد ائر پورٹ پہنچا۔

مزید : بین الاقوامی