اطالوی خاتون کی طرف ’سوکن‘ کو انگلی سے اشارہ مہنگا پڑگیا، ہسپتال پہنچ گئی

اطالوی خاتون کی طرف ’سوکن‘ کو انگلی سے اشارہ مہنگا پڑگیا، ہسپتال پہنچ گئی
اطالوی خاتون کی طرف ’سوکن‘ کو انگلی سے اشارہ مہنگا پڑگیا، ہسپتال پہنچ گئی

  

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اطالوی خاتون اپنے شوہر کی بے وفائی پر آپے سے باہر ہوگئی اور سوکن کی طرف سے انگلی کا اشارہ کرنے کے بعداس پر چڑھ دوڑی اوراپنے شوہر کی معشوقہ کی انگلی ہی چباڈالی ۔ 

اطالوی میڈیا کے مطابق ایک کاروباری شخص کی اہلیہ نے اٹلی کے جنوبی شہر نیپلز میں اس وقت خاتون پر حملہ کردیا جب یہ انکشاف ہواکہ اس کا شوہر اسی کی ایک رشتہ دارخاتون کیساتھ افیئرچلارہاہے ۔ جب خواتین نے تنگ گلیوں میںایک دوسری سے ہاتھا پائی شروع کی تو وہاں سے گزرنے والے لوگوں نے ان میں بیچ بچاﺅ کرانے کی بھی کوشش کی ۔

جیسے ہی شوہرکی دوست نے اپنی انگلی سے حریف خاتون کی طرف اشارہ کیا توبیوی اس پر جھپٹ پڑی اوردانتوں سے کاٹ ڈالا، باربار کے حملے کے بعد خاتون زمین پر گرگئی ۔ زخمی خاتون کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچادیاگیاجہاں اس کی انگلی دوبارہ لگانے کیلئے آپریشن کیاگیاتاہم حملہ آور خاتون کی گرفتاری کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔بے چاری خاتون اشارہ کربیٹھی لیکن پھر اپنی انگلی حملہ آور سے بچانہ سکی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس