چوتھی جماعت کی کتاب میں انسانی دماغ کا وزن 104کلو لکھ دیا گیا

چوتھی جماعت کی کتاب میں انسانی دماغ کا وزن 104کلو لکھ دیا گیا
 چوتھی جماعت کی کتاب میں انسانی دماغ کا وزن 104کلو لکھ دیا گیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں چوتھی جماعت کے نصاب میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چوتھی جماعت کی سائنس کی کتاب میں انسانی دماغ کا وزن 104 کلو لکھ دیا گیا ہے۔ 6 ماہ سے سندھ کے کمسن طالبعلموں کو غلط سبق پڑھایا جا رہا ہے۔ سرکاری سکول ٹیچر کے مطابق 104 کلو وزنی تو خود طالب علم نہیں ہوتا۔ اس کا دماغ کہاں سے ہوگا۔ انسانی دماغ کا وزن اوسطاً ایک کلو 400گرام ہوتا ہے۔ اساتذہ اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تعلیم پر زبانی نہیں عملی توجہ دے۔

مزید : کراچی