اوباما نے ہم جنس پرست ایرک فن کو وزیر دفاع نامزد کردیا

اوباما نے ہم جنس پرست ایرک فن کو وزیر دفاع نامزد کردیا
 اوباما نے ہم جنس پرست ایرک فن کو وزیر دفاع نامزد کردیا

  

نیویارک (ویب ڈیسک)امریکہ کے صدر باراک اوباما نے خود کو ہم جنس پرست تسلیم کرنیوالے ایرک فن کو وزیر دفاع نامزد کر دیاہے۔وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں صدر اوباما نے کہا کہ ایرک ایک تجربہ کار اور بے پناہ صلاحیتیں رکھنے والے انسان ہیں،انہیں اعتماد ہے کہ وہ امریکی فوج کی بھر پور قیادت کریں گے اس لئے انہیں نامزد کرتے وقت وہ بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ایرک کافی عرصے تک نگران وزیر دفاع اور انڈر سیکرٹری کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی