صبح پریکٹس، شام کو شادی، احمد شہزاد نے مثال بنادی

صبح پریکٹس، شام کو شادی، احمد شہزاد نے مثال بنادی
صبح پریکٹس، شام کو شادی، احمد شہزاد نے مثال بنادی

  

لاہور (ویب ڈیسک) زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کی تیاریوں کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیے کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز بھی قذافی سٹیڈیم میں جاری رہا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، باﺅلنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لئے تین وکٹیں بنائی گئی ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے اپنی شادی کے روز بھی کیمپ سے چھٹی نہ کی اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ صبح کے سیشن میں ہونے والی ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا، ساتھی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد نے پریکٹس سے چھٹی نہ کرکے نوجوانوں کے لئے مثال قائم کردی ہے۔

مزید : کھیل