عمران خان کا لاہور میں بلدیاتی امیدواروں کی دستبرداری پر اظہارِ برہمی

عمران خان کا لاہور میں بلدیاتی امیدواروں کی دستبرداری پر اظہارِ برہمی
عمران خان کا لاہور میں بلدیاتی امیدواروں کی دستبرداری پر اظہارِ برہمی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اتوار کے روز پی ٹی آئی سیکرٹریٹ لاہور آئے جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں این اے 122 کی انتخابی مہم اور بلدیاتی انتخابات کی صورتحال پر بات کی گئی۔عمران خان نے بلدیاتی امیدواروں کی دستبرداری پر اظہارِ ناراضگی کیا اور خواجہ احمد حسان کے بلامقابلہ منتخب ہونے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے امیدواروں کو ٹکٹیں کیوں دیں جو الیکشن لڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتے بلدیاتی انتخابات میںٹکٹوں کیلئے نظریاتی کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا ۔ عمران خان نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں