نجی ٹی وی چینل سماءکی ڈی ایس این جی پر فائرنگ ،عملہ محفوظ رہا

نجی ٹی وی چینل سماءکی ڈی ایس این جی پر فائرنگ ،عملہ محفوظ رہا
نجی ٹی وی چینل سماءکی ڈی ایس این جی پر فائرنگ ،عملہ محفوظ رہا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں نامعلوم افراد کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سماءٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کی گئی ہے لیکن اس واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے عملہ بھی محفوظ رہاہےجبکہ قریب موجود بکرا گولی لگنے سے ہلاک ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا عملہ گاڑی میں موجود نہیں تھا جوکہ کسی قریبی دکان پر گیا ہواتھا ،جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،حملہ آوروں نے گاڑی پر 6گولیاں فائر کیں جس کے باعث گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور قریب ہی کھڑے ایک بکر ے کو گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں جبکہ قریبی دکانوں میں لگے کیمرے کی فوٹیج بھی لی جائے گی ۔عینی شاہدین کا کہناہے نامعلوم حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار ہو کر آئے اور انہوں نے یک دم گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں