سونے کی یہ قیمتی بندوق آصف علی زرداری نے تاجی کھوکھر کے صاحبزادے کو دی تھی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایئرپورٹ کے قریب سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ دنوں میں ایک ڈیرے پر چھاپہ مارکر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاتھا جو مبینہ طورپر قانونی ہونے کی وجہ سے بعد میں واپس کردیاگیاتھا اور یہ ڈیرہ کسی اور کانہیں بلکہ آصف علی زرداری کی قریبی سمجھے جانیوالے تاجی کھوکھر کا تھاجن کے صاحبزادے کو اپنے دور حکومت میں آصف علی زرداری نے سونے کی پلیٹوں والی ایک نہایت قیمتی بندوق بھی تحفے میں دی تھی ۔
تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھرکوسابق صدر آصف علی زرداری نے اپریل 2011ءمیں سونے کی پلیٹوں والی ایک ایس ایم جی پی کے تھری سب مشین گن تحفے میں دی تھی۔
2013ءمیں فرخ کھوکھرصابرہ بی بی قتل کیس میں حراست میں تھے اور 25مسلح افراد کی مدد سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنہوں نے پولیس کے قافلے کو یرغمال بنالیاتھالیکن بعدازاں پولیس کی طرف سے اُن کی حمایت میں شواہد دینے کے بعدبری ہوگئے تھے ۔