روس اور ایران بشارالاسد کو مذاکرات پر قائل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں: جان کیری

روس اور ایران بشارالاسد کو مذاکرات پر قائل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں: ...
روس اور ایران بشارالاسد کو مذاکرات پر قائل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں: جان کیری

  

لندن (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ روس اور ایران بشارالاسد کو مذاکرات پر قائل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب فلپ ہیمنڈ کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت انتہائی ضرورت ہے کہ مختلف ممالک تصادم کو ختم کرنے کی خاطر اپنی کوششوں کو مجتمع کریں اور شام کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے فوری طور پر پھر سے کوششیں شروع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور روس بشارالاسد کو مذاکرات پر رضامند کرنے کےلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں ۔ انہوں نے کہا کہ شامی بحران کے حل کےلئے روس اور ایران کا کردار اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی