بڈھ بیر فضائیہ کیمپ حملہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، ہلاک پانچ دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

بڈھ بیر فضائیہ کیمپ حملہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، ہلاک پانچ دہشتگردوں کی ...
بڈھ بیر فضائیہ کیمپ حملہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، ہلاک پانچ دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )بڈھ بیر فضائیہ کیمپ حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ہلاک ہونیوالوں 14دہشتگردوں میں سے پانچ کی شناخت ہو گئی ۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیو ز نے سی ٹی ڈی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تین دہشتگرد وں کا تعلق خیبر ایجنسی جبکہ دو کا تعلق سوات سے ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشتگرد عدنان ، سراج الدین اور ابراہیم خیبر ایجنسی کے رہنے والے ہیں جبکہ رب نواز اور محمد اسحق سوات سے وابستہ ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں ،بہت جلد ہلاک ہونے والے دیگر دہشتگردوں کی بھی شناخت کر لی جائیگی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں