’شامی پنا ہ گزین ہالینڈ کا وزیراعظم بن گیا ‘

’شامی پنا ہ گزین ہالینڈ کا وزیراعظم بن گیا ‘
’شامی پنا ہ گزین ہالینڈ کا وزیراعظم بن گیا ‘

  

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں شامی پناہ گزینوں کو پیسوں کے بدلے میں جعلی پاسپورٹ مہیا کرنے والے نوسرباز حیران کن اور ناقابل یقین طریقے سے پورے دھڑلے کے ساتھ یہ دھندہ چلا رہے ہیں۔العریبہ کے مطابق شامی پناہ گزینوں کے ترکی میں جعلی پاسپورٹس کی تیاری کی خبریں سامنے آئیں تو ہالینڈ کے ایک صحافی نے بھی آزمائشی طور پر شام کا جعلی پاسپورٹ حاصل کرنے کی ٹھانی۔

ہالینڈ کے صحافی 'ہارالڈ ڈورونبوس' نے جعل ساز کو اپنا اصل نام اور تصویر دینے کے بجائے ایک فرضی شامی شہری کا نام دیا اور ساتھ ہی ہالینڈ کے وزیر اعظم "مارک روٹہ" کی تصویر تھما دی۔

جعل ساز نے کونسی تحقیق کرنا تھی کہ وہ تصویر کس کی ہے اور بندہ کون ہے تاہم انہوں نے 40 گھنٹے کے اندر اندر اسے ایک پاسپورٹ جاری کردیا جس پر تصویر تو ہالینڈ کے وزیراعظم کی تھی اور نام اور پتا شام کے فرضی شہری کا تھا۔ پاسپورٹ کے مالک کا نام مالک احمد رمضان، تاریخ پیدائش 1971ءاور مقام پیدائش دمشق لکھا گیا۔ہالینڈ کے صحافی کا کہنا ہے کہ اس نے ایک جعل ساز کو ٹیلیفون کیا اور پاسپورٹ بنوانے کا کہا تو اس نے اس کا م کیلئے ساڑھے سات سو یورو طلب کیئے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس