40لاکھ مہاجرین کے ساتھ پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے والاملک بن گیا: رپورٹ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق وسطی کے حالیہ بحران کے بعد دنیا بھر میں مہاجرین کی تعداد پانچ کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین کی سب سے زیادہ موجودگی والے دس ممالک کی فہرست میں پہلے پانچ نمبروں پر اسلامی ممالک ہیں جن میں پاکستان کا سب سے پہلا نمبر ہے ۔وہ پانچ اسلامی ممالک جن کو سب سے زیادہ مہاجرین کی آمد کا سامنا ہے ان میں پاکستان ،ایران ،لبنان،اردن اور ترکی شامل ہیں۔پاکستان میں اس وقت سولہ لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجر ین ہیں جبکہ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے 1980کی دہائی میں افغان ،روس جنگ کے بعد پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ اب 40لاکھ سے تجاوز کر چکے ہیں۔یہاں اس بات بات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک جیسے چین اور امریکہ میں مہاجرین کی تعداد بہت کم ہے اور وہ اس فہرست میں بالترتیب نویں اوردسویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ اس فہرست میں کسی بھی ترقی یافتہ یورپی ملک کانام شامل نہیں۔